کراچی:مبینہ پولیس مقابلےمیں2 ’دہشت گرد‘ ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاربھی زخمی - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2’دہشت گرد ‘ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، کراچی کے علاقے ناردرن بائی پرپولیس نے ’دہشت گردوں ‘کی موجودگی کی اطلا ع پر چھاپہ مارا، ’دہشت گردوں ‘نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ’دہشت گرد ‘مارے گئے جبکہ ’دہشت گردوں ‘کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ’دہشت گردوں ‘سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، ہلاک ’دہشت گردوں ‘ کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔