تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی
علامہ اقبال چوک پر پنڈال سجانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری - فائل فوٹوسیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے آج سیالکوٹ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔علامہ اقبال چوک پر کپتان کے جلسہ عام سے خطاب کیلئے پنڈال سجایا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اکتیس جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے آج سیالکوٹ کے علامہ اقبال پر جلسہ کررہی ہے۔جس سے تحریک کے کپتان عمران خان آج شام عوام سے خطاب کریں گے۔جلسے کیلئے علامہ اقبال چوک پر پنڈال سجانے کی تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔
پارٹی انتظامیہ کے مطابق ،پنڈال میں 3ہزار کرسیاں اور کپتان کے خطاب کیلئے 12فٹ اونچا اسٹیج لگایا جارہا ہے۔پورے پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے بھی سجادیا گیا ہےجبکہ چئیرمین عمران خان شام 5بجے تک جلسہ گاہ پہنچے گے۔تاہم جلسہ گاہ میں پارٹی ورکرز اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔