دہشت گردی کیخلاف عالمی تعاون کی ضرورت پر زور
فائل فوٹو
وارسا :مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مسلم ممالک میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے عالمی برادری کا مشترکہ تعاون اور اتحاد ناگزیر ہے۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں نیٹو سربراہی کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں افغانستان ، بغداد ، عراق ، سعودی عرب اورترکی میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور شدت پسندوں کو شکست کیلئے عالمی برادری کے مشترکہ تعاون اوراتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب اور دیگرعلاقوں میں جاری آپریشنز کے مثبت نتائج نکلے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ہماری کامیابیوں کا اعتراف قابل تعریف ہے۔ افغانستان میں امن عمل کے لیے ہماری کوششیں تیزہونے سے خطے کو فائدہ ہو گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔