عید کے تیسرے دن لوگوں کا تفریح گاہوں کا رخ
فائل فوٹوشیخوپورہ :عید کے تیسرے دن لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا۔ پہلے دن مہمان بنے دعوت اڑائیں۔ دوسرے دن میزبان بنے اور آج زیادہ تر لوگوں کا رخ تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کی جانب ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں عید کے تیسرے دن بھی لوگوں کی خوشیاں اور ان کا جوش برقرار ہے۔ پنجاب کے خوبصورت شہر شیخوپورہ میں جہاں کا ہرن مینار شہریوں کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے، یہاں آج بھی بڑی تعداد میں لوگ انجوائے کررہے ہیں۔
شیخوپورہ کا تاریخی ہرن مینار اپنی نوعیت کی انوکھی یادگار ہے جو عید کے دنوں میں بچوں اور بڑوں کی تفریح کامرکز بنا ہوا ہے۔عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے فیمیلز طرح طرح کے پکوان ساتھ لاتی ہیں۔
ہرن مینار میں بچوں کی تفریح کے لئے کشتی رانی،جھولوں اور سلائیڈز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جہاں بچے سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ہرن مینار کے تالاب میں بچے اور کواتین سائیکل بوٹس چلاکر کوب انجوائے کرتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔