نیشنل اسٹیڈیم میں ایدھی کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل
عبدالستار ایدھیکراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے نماز جنازہ میں آرمی اوررینجرزسپورٹ کریں گے۔
برگیڈیئرارشد کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ میں رینجرز کےساڑھے6سواہلکارشریک ہوں گے،اس کے علاوہ ایدھی کی نمازجنازہ میں 1300پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے2گیٹ وی آئی پیز کیلئےمختص کیے گئے ہیں،جبکہ عوام کیلئے گیٹ نمبر4،5،6،7مختص کیے گئےہیں۔
برگیڈیئرارشد نے کہا کہ اسٹیڈیم میں جگہ کم پڑنے کی صورت میں نماز جنازہ باہر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔