عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2016 11:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کردی گئی۔عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ مفتی جان محمد نعیم نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کے ساتھ ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہان  نے بھی شرکت کی ۔

اس کے علاوہ صدر ممنون حسین،چیئرمین سینیٹ، گورنر عشرت العباد،وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نماز جنازہ میں  شرکت کی۔

عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ انہیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی قبر خود تیار کی تھی،انہیں ایدھی ویلیج میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔