عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
فائل فوٹوکراچی:عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ولیج میں سپرد خاک کردیا گیا، عبدالستار ایدھی کو ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے لحد میں اتارا۔
تدفین کے دوران ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر بھی ایدھی ولیج میں موجود تھے،ایدھی ولیج میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔
عبدالستار ایدھی کو پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،اور انہیں فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،عبدالستار ایدھی کےجسد خاکی کو قومی پر چم میں لپیٹا گیا۔
عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں راحیل شریف سمیت مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت کی،اس کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، گورنر سندھ عشرت العباد،وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ عبدالستار ایدھی نے وصیت کی تھی کہ انہیں ایدھی ولیج میں دفنا یا جائے،جہاں انہوں نے اپنی قبر 25 سال قبل خود تیار کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعبدالستار ایدھی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھئیے: محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی کی زندگی پر ایک نظر

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔