وزیر اعظم نواز شریف کی برطانیہ سے وطن آمد

شائع 09 جولائ 2016 02:12pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :وزیر اعظم نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے ۔ان کی اکتیس مئی کو اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان کا استقبال کیا ہے ۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وزیر اعظم عید سے قبل وطن واپس پہنچیں گے تاہم ان کی یہ واپسی ڈاکٹرز کے چیک اپ سے مشرو ط تھی اور کہا جارہا تھاکہ اگر ڈاکٹرز اجازت دیتے ہیں تو دو جولائی کو وطن واپس آجائیں گے

تاہم اب وزیر اعظم نواز شریف عید کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا طیارہ لاہو ر ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے جس کے بعد وہ قافلے کی صورت میں جاتی امرہ جائیں گے ۔