عبدالستارایدھی کو کھلاڑیوں کا خراج عقیدت

شائع 09 جولائ 2016 04:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کے انتقال پرجہاں پورا ملک سوگوارہے وہیں کھیلوں سے تعلق رکھنے و الی شخصیات نے بھی انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یتیموں، بے سہاروں، بیواوٴں، بچوں اوربوڑھوں کوچھت اورلاوارث لاشوں کوآخری چادردینے والے ، انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گارعبدالستارایدھی دارفانی سے کوچ کرگئے، عام آدمی کیساتھ کھیلوں سے جڑی شخصیات بھی ایدھی صاحب کے انتقال پرافسردہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی غریبوں کیلئے باپ کا درجہ رکھتے تھے، انہوں نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپرمنصوراحمد کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی پاکستان کی آن اورشان تھے، ایشین کراٹیگولڈ میڈلسٹ سعدی عباس کہتے ہیں کہ ایدھی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل تھے

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی کی کاوشیں اورخدمات رائیگاں نہیں جائیں گی، تمام پاکستانیوں کوان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔