بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2016 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سیاسی قیادت نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔

پاکستان کی سیاسی قیادت نے ایک بار پھر کیا بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک، وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا ۔

 انہوں نے کہا کہ  بھارت نے رات کے اندھیرے میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارت نے اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنے کے لیے اس کارروائی کو سرجیل اسٹرائیک کا نام دیا۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جھوٹ بول کرپاکستان کو کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے سےروک نہیں سکتا

پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اوربھارتی جنگی جنون سے دنیا کوآگاہ کررہی ہے، سفارتی سطح پر بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے آگاہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔