بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار
فائل فوٹوسیاسی قیادت نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔
پاکستان کی سیاسی قیادت نے ایک بار پھر کیا بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک، وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارت نے اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنے کے لیے اس کارروائی کو سرجیل اسٹرائیک کا نام دیا۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جھوٹ بول کرپاکستان کو کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے سےروک نہیں سکتا
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اوربھارتی جنگی جنون سے دنیا کوآگاہ کررہی ہے، سفارتی سطح پر بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے آگاہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔