کیوبا کے عظیم رہنما اورسابق صدر فیڈل کاستروانتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2016 07:51am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

کیوبا :کیوبا کے عظیم رہنما اورسابق صدر فیڈل کاسترو 90برس کی عمرمیں انتقال کرگئے،600بار قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہنے والے آنجہانی رہنما کو کیوبا میں  دیوتا کا درجہ حاصل ہے

کیوبا کے سابق صدر اور  انقلاب لانے والے رہنما فیڈل کاسترو نے 2ماہ قبل طویل عرصے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ  میرا وقت قریب ہے۔

فیڈل کاسترو 13اگست 1926کو پیدا ہوئے انہوں   نے نصف صدی تک کیوبا میں حکومت کی۔فیڈل کاسترو  1959سے  1976تک کیوبا کے وزیراعظم رہے اور 1976سے 2008تک کیوبا کے صدر رہے۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا  کے پہلے سیکریٹری  کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ،فیڈل کاسترو   نے 2008میں  اپنی خراب طبیعت کے باعث اقتدارچھوٹے بھائی راؤل کاسترو کو دیا تھا۔

کیوبا کے آنجہانی رہنما کو 21ویں  صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔