گمراہ کن تصاویر کا معاملہ'، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا'
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان-فائل فوٹواسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، گورنراورنامزد چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق گمراہ کن تصاویر کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے خط کا وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لے لیا۔
اٹارنی جنرل آفس نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی اور وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھا دیا۔
جس پر چوہدری نثار نے نوٹس لے لیا ، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوان معاملے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹی تصویر کے پیچھےموجودعناصر کی نشاندہی کی جائے، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مخصوص عزائم ہیں،حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اورملوث ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔