فاروق ستار کا 30 دسمبر کو سیاست میں نئی اننگز کا اعلان
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار-فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے30 دسمبر کو سیاست میں نئی اننگز کے آغاز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان 30 دسمبر کو کراچی میں اہم جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 'جلسے کے دوران کراچی کے شہریوں کو جوڑیں گے اور تقسیم کا فارمولا بنانے والوں کو توڑیں گے'۔
انہوں نےمزید کہا کہ 2017 کا سورج کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کا سورج ثابت ہوگا۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ جلسے میں عوام کی شرکت واضح کردے گی کہ کراچی کس کا ہے آئندہ آنے والا سال مشکلات کا خاتمہ کرکے خوشیوں کا سال ثابت ہوگا۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔