'ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہیں'
رائٹرز فائل فوٹومظفر آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہیں۔
وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے جمعرات کو آزاد کشمیر پہنچے۔
انہوں نے آزاد کشمیر کونسل سے خطاب میں مثبت تنقید اور برداشت کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا 'ہم چارٹر آف ڈیموکریسی پر قائم ہیں، البتہ میں نہ مانوں کا میرے پاس کوئی علاج نہیں'۔
انہوں نے سی پیک منصوبے کو ملکی ترقی کیلئے سنگ میل قراردیا۔
انہوں نے پارٹی کو ووٹ دینے پر کشمیری عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا آزاد کشمیر میں بجلی منصوبوں کے مواقع موجود ہیں، بہت جلد ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھائیں گے
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔