'میں نہ مانوں پالیسی جمہوریت کے منافی '
File Photoمظفرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نہ مانوں کی پالیسی جمہوریت کے منافی ہے۔ آزاد کشمیر کونسل سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت میں مثبت تنقید کو برداشت کیاجاتا ہے لیکن میں نہ مانوں والی پالیسی جمہوریت میں نہیں چلتی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر آج بھی قائم ہیں، کوئی نہ مانے تو کیا کہہ سکتےہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں کے عوام نے ووٹ کے ذریعے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں کیونکہ یہاں پر دریاوں پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس باآسانی شروع کیے جاسکتے ہیں۔
ایک مرتبہ پھر انہوں نے دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے عزم کااظہار کیا۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔