ایبٹ آباد: رکن اسمبلی اظہر جدون کی دھلائی ہوگئی
File Photoایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں کارکن نے رکن قومی اسمبلی اظہر جدون کی دھلائی کردی گئی۔
ایبٹ آباد میں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام ایک تقریب جاری تھی۔ تقریب میں پی ٹی آئی کارکنان اور رکن اسمبلی اظہر جدون بھی شریک تھے ۔
تقریب میں بدنظمی کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم یہ اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب تحریک انصاف کے کارکن نے رکن قومی اسمبلی اظہر جدون کو تھپڑ مار دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا، لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نوجوان نے یہ حرکت کیوں کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کراچی میں بھی پارٹی دفتر کا افتتاح کرنا تھا لیکن اس میں بھی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی،اور عمران خان پارٹی دفتر کا افتتاح کیے بغیر چلے گئے تھے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔