اے ٹی آرطیارے میں فنی خرابی،پائلٹ کا جہازاڑانے سے انکار
فائل فوٹوکراچی:پا کستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کے باعث پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے536،فنی خرابی کے باعث تین گھٹنے تاخیر کے بعد کراچی سے سکھر پہنچی۔
اے ٹی آر طیارے کو دوبارہ سکھرسے کراچی کے لیے اُڑان بھرنی تھی،تاہم اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پائلٹ نے طیارے کو کراچی لے جانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیات کو بھی اسی پرواز سے کراچی پہنچنا تھا۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔