بلاول اور زرداری کا الیکشن میں مقابلہ کیا جائیگا، عمران خان
File Photoکراچی : پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول اور زرداری کا بھی انتخابی میدان میں مقابلہ کیا جائےگا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں دوسرا دن بھی مصروف گذارا۔پارٹی کیبنٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پیپلزپارٹی کو اسکے گڑھ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرذولفقارمرزاسے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت سندھ کے سیاسی منظرنامے پراظہارخیال کیا۔
لانڈھی میں پارٹی رکنیت سازی کیمپ سے خطاب میں عمران خان نے پنجاب میں بھی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے اپنے سیاسی رقیب مولانا فضل الرحمان پھر بھی کڑی تنقید کی اور انہیں یہودیوں سے بڑا سازشی کردار قراردیا۔
پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔