چیف جسٹس  آف پاکستان آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں

شائع 31 دسمبر 2016 05:01am
چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی-فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیرجمالی آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں،وہ ایک سال تین ماہ  عہدے پر فائز رہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی نے گذشتہ سال ستمبر میں ملک کے چوبیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا۔

 انہوں نے اس دوران عوامی مفاد میں کئی از خود نوٹس  لیے جبکہ پاناما کیس کا فیصلہ ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نہ ہوسکا اب کیس کی ازسرنو سماعت جنوری میں ہوگی۔

 بطور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی رحم کی 17اپیلیں مسترد کیں۔

جبکہ وزیراعظم کی طرف سے 1956 کے قانون کے تحت کمیشن بنانے کی درخواست بھی منظور کی۔

  انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس ثاقب نثارملک کے پچیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔