حکومت نے زبیر محمود حیات اورقمرجاوید باجوہ کو نشان امتیازملٹری سے نوازدیا
فائل فوٹواسلام آباد:حکومت نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی زبیرمحمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا۔
سرحدوں کے تحفظ اور ملک کے اندرونی حالات سے نبردآزما اعلیٰ عسکری قیادت کی خدمات کے اعتراف میں ایوان صدر میں تقریب اعزازات کا انعقاد کیا گیا،جہاں صدر ممنون حسین نے اعزازت پیش کیے۔
صدر مملکت نے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر جنرل زبیر محمود اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔
تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک تھی۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔