کراچی میں سال نوکابھرپور جوش و خروش سے استقبال

شائع 01 جنوری 2017 05:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں سال نوکابھرپورجوش وخروش سے استقبال کیا گیا،دلفریب آتشبازی اورشاندار میوزیکل کنسرٹ نے نئے سال کے جشن کوچارچاندلگادیئے 

کراچی میں سال 2016کا سورج بحیرہ عرب میں اوجھل ہوا، نئے سال کی نئی امیدوں کے ساتھ شہریوں نے2017کوخوش آمدید کہا۔

سی ویو پرنیوایئرنائٹ پرجشن کا سماں رہا  توبندرگاہ سے متصل پورٹ گرینڈ میں بھی گرینڈ پارٹی ہوئی ۔میوزیکل کنسرٹ میں معروف گلوکاروں کی شاندارپرفارمنسزنے سماں باندھ دیا ۔

نئے سال کی شروعات پر شہریوں نے اپنی توقعات اورخواہشات کا اظہارکچھ یوں کیا،پورٹ گرینڈ پر ہونے والی آتشبازی نے بھی وہاں موجود شہریوں کے دل موہ لئے۔

شہرکے مختلف مقامات پرنیوایئرکی مناسبت سے پارٹیزاورپروگرامز کا انعقاد کیاگیا جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پرہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔