وزیراعظم کی استنبول میں رینا نائٹ کلب پر حملے کی شدید مذمت

شائع 01 جنوری 2017 07:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کواستنبول میں رینا نائٹ کلب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترکی میں سال نو کی خوشیاں منانے والے افراد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان کو بھی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے جس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔