کرپشن اور قرضوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ،عمران خان

شائع 01 جنوری 2017 08:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:عمران خان کہتے ہیں  کرپشن اوربے انتہا قرضوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے،  سب سن لیں 2017تحریک انصاف کا سال ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان ایک بار پھر کرپٹ سیاستدانوں پر برس پڑے،بولے کہ سربراہ بیوروکریٹس کو ملا کر چوری کرتا ہے، سربراہ کرپشن کرے تو کسی کو چوری سے نہیں روکا جاسکتا۔

عمران خان نے اپنے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی کو دماغی مریض قرار دیتے ہوئے کہ کہا کہ ان کا بیان جھوٹ پلس ہے،پارٹی کا جو غدار بھی ن لیگ میں شامل ہورہا ہے، اسے نکال باہر کررہے ہیں۔

پاناما لیکس کے معاملے پر انہوں نے پھر سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صرف پاناما مسئلے پر دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہے،باقی کسی معاملے پر کسی بھی کرپٹ جماعت کا ساتھ نہیں دیں گے۔