بھارت دہشت گردی کوپاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے،دفتر خارجہ

شائع 01 جنوری 2017 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت  دہشت گردی کوپاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی میں بھارت کی ناکامی پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیاسی بنیادوں  پر اوربے وزن تجاویز پیش کی تھی جس کا مقصد سلامتی کونسل کےکاموں میں رخنہ ڈالناتھا بھارت دہشت گردی کوپاکستان کیخلاف اور ریاستی پالیسی کے طورپراستعمال کررہا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کوبھارتی مداخلت کے ثبوت دیں گے ، گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے الزامات بھی اس بات کا ثبوت ہیں ۔

 بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔