دوہزار سترہ کا سورج طلوع، عوام پر امید
File Photoکراچی : دوہزارسترہ کاسورج طلوع ہوگیا۔ نیا سال نئی امیدیں بھی لے کر آیا ہے ۔ عوام پر امید ہیں کہ نئے سال میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا ، دہشت گردی پر مزید قابو پالیا جائے گا جبکہ ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے۔
مشرق سے طلوع ہوتا نئے سال کا سورج نئے امیدیں لے کر افق پر نمودار ہوگیا،دو ہزار سولہ کے سورج نے کرنیں بکھیر دیں ہیں۔
عوام پُرامید ہیں کہ نئے سال کا سورج ملک میں امن، استحکام، ترقی اورخوشحالی کی کرنیں بکھیرے گا ۔ اوراس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جوگزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔
عوام کویہ بھی توقع ہے کہ اس سال ان کے کچھ مسائل ختم اورکچھ مسائل کے حل میں پیشرفت ہوگی ۔ نئے سال کا سورج افق پر چمک رہا ہے یہ صرف خوبصورت مناظر لے کر نہیں آیا بلکہ قوم کے لیے امن و ترقی کی نوید بھی لایا ہے ۔ سب دعاگو ہیں کہ ملک میں استحکام رہے اور قوم ترقی کی منازل طے کرے۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔