عدلیہ کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے سے گریز کا مشورہ
File Photoلاہور: سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں نہ گھیسٹا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس ایک ایجنڈے پر متفق ہوئے بغیر نہیں بن سکتا۔
لاہور میں چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی کے عدلیہ کے حوالے سے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ عدلیہ کو سیاست میں نہ لایا جائے۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک ایجنڈے پر متفق نہ ہو جائیں۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی گذشتہ نو سال کی صفر کارکردگی کی وجہ سے عوام کو مسلم لیگ ق کی حکومت یاد آ رہی ہے۔ پنجاب سول سروسز آرڈینیس پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے بلدیاتی نمائندے رل جائیں گے۔
دونوں راہنماؤں نے پارٹی کی ضلعی سطح پر تنظیم نو کرنے کا بھی اعلان کیا۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔