اپیکس کمیٹی سندھ کاکراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پرا تفاق
فائل فوٹوکراچی:اپیکس کمیٹی سندھ نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پرا تفاق کرتے ہوئے اسڑیٹ کرائم اور شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ کو بھی آپریشن کے اہداف میں شامل کرلیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پیر کو کراچی میں ہونے والے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا امجد صابری قتل سمیت نومقدمات فوجی عدالت بھجوانے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا حکومت سندھ کی سفارش پر62کالعدم تنظیموں کوفرسٹ شیڈول میں ڈال دیا گیا۔
فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے سندھ کے 94 مدارس کی لسٹ وزارت داخلہ کوبھیج دی گئی ہے ۔581 مختلف افراد کوفورتھ شیڈول کوشامل کرلیا گیا ہے ۔
ٹی وی چینلزپراب بھی دہشت گردوں کی خبریں چلتی ہیں،انٹرنیٹ کے غلط روک تھام کیلئے اقدام نہیں ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا نیکٹا ابھی تک اپنا کام نہیں کررہی،کالعدم تنظیموں کے لوگ ابھی تک کھلے عام اجلاس کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت کوئی واضع پالیسی اختیارنہیں کرسکی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے کہ غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹریوں اور دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرائم مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مجھے اسٹریٹ جرائم سے پاک کراچی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کراچی کی عوام ہر جرم کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کے ہیلپ لائن پر شکایات درج کرائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا اب ہرماہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔