اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا
فائل فوٹواسلام آباد:اورنج لائن منصوبے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست پرسماعت کرنےوالا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ۔
سپریم کورٹ میں پیر کواورنج لائن منصوبے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ، سماعت کے ابتداء پرہی جسٹس امیر ہانی مسلم نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پرکیس نہیں سن سکتے ۔
جس پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے سماعت جلد کرنے کی استدعا کی جس پرامیرہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ وہ کیس سن ہی نہیں رہے تو تاریخ کیسے دے سکتے ہیں ۔
بینچ ٹوٹنے کے باعث اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
اس سے قبل کیس کی سماعت سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کررہا تھا جس میں جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس سردارطارق مسعود،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔