عمرے پر جانے والے 300پاکستانی جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے
جدہ ایئر پورٹ/فائل فوٹوجدہ:عمرہ کی سعادت کیلئے جانے والے 300 پاکستانی زائرین دو دن سے جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہیں۔
تین سو پاکستانی زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔واپسی پر نجی ایئرلائن کی دو پروازوں کو پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ کردیا گیااور پاکستانی عمرہ زائرین جدہ ایئرپورٹ پر پھنس کررہ گئے۔
فلائی دبئی کی پروازوں 7190 اور 7186 کو 31 دسمبر کو براستہ دبئی پاکستان آنا تھا۔مگر دو روز گزرنے کے باوجود نہ تو کوئی رہائش فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں ایئر پورٹ سے کہیں جانے دیا جارہا ہے۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی غلام شبیرکا کہنا تھا کہ فلائی دبئی کا عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، انتظامیہ ہمیں مناسب جواب نہیں دے رہی اور نہ ہی ہمیں کہیں جانے دیا جارہا ہے۔
مسافروں کا تعلق احمد پور سیال،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے ہے۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کے عملے کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث فلائیٹ شیڈول متاثر ہے اور اب تک متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔