آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی بحرینی نیشنل گارڈ کے سربراہ سے اہم ملاقات

شائع 02 جنوری 2017 05:23pm
فائل فوٹو ریڈیو پاکستان

راول پنڈی:بحرینی نیشنل گارڈ کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی نیشنل گارڈز کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی۔

 لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی نے آرمی چیف کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔

 ملاقات میں علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔