خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

شائع 03 جنوری 2017 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور :پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش ہوئی تو شہریوں کے چہرے کِھل اٹھے لیکن بارش نے سردی میں بھی اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،میرکنی میں 5ملی میٹر، پشاورمیں ایک،چترال میں 2، دیرمیں 4، کالام میں 2،سیدوشریف میں ایک جبکہ مالم جبہ میں 3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

لواری ٹاپ میں بھی پہلی برفباری ہوئی جس کے باعث چترال کاملک بھر سے زمینی رابطہ عارضی طورپرمنقطع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں آبارش کا سلسلہ اگلے 4سے5روزتک جاری رہے گا جبکہ پشاور میں بھی اگلے24گھنٹے میں مزید بارش کا امکان ہے۔