ٹیڈاپ اسکینڈل : گیلانی کی مزید 5مقدمات میں ضمانت کی توثیق
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹیڈاپ اسکینڈل میں مزید 5مقدمات میں ضمانت کی توثیق کردی ۔
یوسف رضا گیلانی جمعرات کوکراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹیڈاپ اسکینڈل کے 5مقدمات میں ضمانت کیلئے پیش ہوئے ۔
یوسف رضا گیلانی ٹیڈاپ اسکینڈل کے 21مقدمات میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکے۔
سابق وزیراعظم سمیت دیگرملزمان پرٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی میں 7ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں یوسف رضا گیلانی نے کہا ہمیں عدالتوں پریقین ہے،آج بھی وکیل سرکارعدالت میں مخالفت کی،عدالت نے ہماری درخواست سنتے ہوئے منظورکیا ہے۔
انہوں نے کہا ملک کو1973کے آئین اورجوہری طاقت نے محفوظ کررکھا ہے یہ دونوں ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کودی ۔
سابق وزیراعظم نے کہا پیپلزپارٹی جمہوری طریقے سے احتجاج پریقین رکھتی ہے ہم پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے پارلیمنٹ میں جاتے ہیں ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔