سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی سطح پر کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے،وزیراعظم

شائع 05 جنوری 2017 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کی مدد جاری رکھے گا۔

بدھ کوکشمیرکےموضوع پر2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیرہے، کشمیری نوجوان کشمیر کی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں،برہان وانی کی شہادت سے نوجوانوں میں نیا جوش پیدا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ 70سال سے جاری کشمیری جدوجہد سے ثابت ہوگیا کہ بھارت گولی کے ذریعے ان کی آواز نہیں دباسکتا، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوائے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا،بھارت کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے ثبوت ہیں،بھارت افغان سرزمین کو بھی پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کررہا ہے۔