وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور میں بدھ کواپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کا ثمر آج پوری قوم کے سامنے ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کے باعث دہشت گردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں امن کی ضمانت ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
اجلاس میں مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔