پاناما کیس، پوری کابینہ جھوٹ بول رہی ہے، عمران خان
File Photoاسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما مقدمہ میں کل سپریم کورٹ میں اپنا اصل پتہ مریم نوازشریف کیخلاف پھیکنے کا اعلان کردیااور کہا کہ حکومتی کابینہ وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہے ۔
سپریم کورٹ میں پاناما مقدمہ میں پیش ہوکر بنی گالہ میں پارٹی مشاورت کے بعد میڈیا کو بریفنگ کیلئے عمران خان باہر آئے تو پہلے وزراء کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہاکہ ساری کابینہ ، اپنے وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں جھوٹ بولنے پر لگی ہے۔
کپتان کوپاناما اسکینڈل جیسے سیاسی تنازعہ پر پارلیمنٹ کی یاد بھی آہی گئی اور کہا کہ اپوزیشن نے کرپشن کی نشاندہی کرکے اپنا کام کردیا، تحقیقات قومی ادارے کریں اور پھر پارلیمنٹ یہ معاملہ دیکھے۔
انکا کہناتھاکہ تحریک انصاف کے دلائل پیر تک مکمل ہوجائیں گے، مقدمے کا فیصلہ بھی دو ہفتوں میں آسکتا ہے ، مریم نواز کو لندن فلیٹس کا اصل مالک ثابت کردیا تو سب سے بڑی کامیابی ہوگی ۔
مقدمے میں غیرمصدقہ دستاویز پیش کرنے کی تنقید پر کپتان کا کہناتھاکہ اسکینڈل کا انکشاف کرنے والی عالمی صحافی تنظیم کے دستاویز کو دنیا میں کسی نے بھی نہیں جھٹلایا، انہوں نے خط بھیجنے والی قطر کی شخصیت کو دبے لفظوں مشورہ دیا کہ مقدمے سے دور ہی رہنا تو بہتر ہے۔
عمران خان نےدعوی بھی کیاکہ پاناما مقدمہ میں حکمران خاندان کیلئے ایک اور چیلنج بھی سامنے آنے والا ہے اور وہ حدیبیہ مقدمہ میں ادا شدہ چونتیس ملین ڈالر کے ذرائع کا ہوگا۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔