Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

پارلیمنٹیرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2019 04:53pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

پارلیمنٹیرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے مالی سال 19-2018کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے اراکین کو ایک بار پھر یاد دہانی کا نوٹس بھیج  دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تمام پارلیمنٹیرینز اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے پارلیمنٹیرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div