نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فائنل راؤنڈ شروع
اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، فلیگ شپ ریفرنس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزحتمی مرحلےمیں داخل ہوگئے،دونوں ریفرنسزمیں آج فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کا جواب دیں گے۔
جواب الجواب مکمل ہونےپراحتساب عدالت کے جج ارشد ملک دونوں ریفرنسزمیں سوال کریں گے۔
سوال وجواب کا سیشن مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ سپریم کورٹ نے دونوں ریفرنسزکا فیصلہ 24 دسمبرکوسنانے کا حکم دیاتھا۔
گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل میں کہا تھا کہ فلیگ شپ سے نواز شریف کو7لاکھ 80ہزار درہم کا فائدہ پہنچا،کیس یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے بے نامی جائیدادیں بنائیں۔
Comments are closed on this story.