وزیر اعظم کا مظفرآباد میں جلسے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مظفرآباد میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ جمعہ کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کروں گا۔دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ جلسےمیں کشمیریوں سےیکجہتی کااظہارکیاجائےگااوردنیاکویہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 11, 2019
Comments are closed on this story.