نشتر اسپتال ملتان سے 2 مسلح ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا
نشتر اسپتال ملتان کے لیبر روم سے دو مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسپتال کے سکیورٹی حکام کے مطابق لیبر روم کے قریب سے 2 مسلح ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن سے 2 عدد تیس بور، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
سکیورٹی نے مشکوک جان کر لیبر روم کے پاس گھومنے والے افراد کو پکڑ کر تلاشی لی تو ان سے اسلحہ برآمد ہوا جس کے بعد ملزمان کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
Multan
nishtar hospital
مزید خبریں
نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، لارجر بینچ تشکیل
آئی ایس پی آر کی جانب سے معافی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی
پاکستانی آئی ٹی کمپنیز باصلاحیت ملازمین سے کیوں محروم ہوتی جا رہی ہیں؟
9 مئی واقعات: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم
خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.