Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 فروری 2018 07:57am

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد: محبت کے بخار میں مبتلا جوڑوں کیلئے بری خبر، محبت کے اظہار میں مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے  ویلنٹائن ڈے پر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آئندہ دو روز میں اہم اجلاس طلب کریں گے، جس میں اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کشمیر ڈے ،ویلنٹائن ڈے اور 23 مارچ پریڈ سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

وفاقی پولیس شہر بھر بلخصوص پریڈ گراؤنڈ کے ارد گرد سرچ آپریشن جاری رکھے گی.

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments