Aaj Logo

شائع 26 فروری 2018 06:27am

گو کارٹ میں بال پھنسنے سے 28 سالہ لڑکی کی موت

بلاشبہ دنیا میں ایسے بہت سے مقامات ہیں جنہیں دیکھنا ہر ایک کو پسند ہوتا ہے۔ کچھ قدرتی خوبصورتی کے لئے مشہور ہوتے ہیں تو کچھ جگہوں کو مصنوعی طور پر لوگوں کی دلچسپی کو مدد نظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے۔

لیکن ہمیں سیر و تفریح کے مقامات پر جا کر اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کہ کون سی چیز ہمارے لئے خطرناک ہے اور کس طرح ہم اس سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ ناگہانی آفات کا شکار بن جاتے ہیں بلکل ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا، جہاں 28 سالہ لڑکی امیوزمنٹ پارک میں گو-کارٹ میں بال پھنس جانے کی وجہ سے اتنقال کرگئی۔

گو-کارٹ میں بال پھنسنے سے لڑکی کے سر کی جلد دو حصوں میں پھٹ گئی اسے تشویش ناک حالات ہسپتال لے جایا جارہا تھا پر افسوس کے وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی شہر بھٹنڈا سے تھا اور وہ اپنے شوہر اور دو سالہ بچے کے ساتھ چھٹیاں منانے یہاں آئی تھی۔

بشکریہ : storypick

Read Comments