اسلام آباد: گذشتہ روز حکومت کی جانب سے جو بجٹ تقریر کی گئی اس میں کراچی کے شہریوں کیلئے بھی خوشخبری تھی۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔ جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔
اسلام آباد: گذشتہ روز حکومت کی جانب سے جو بجٹ تقریر کی گئی اس میں کراچی کے شہریوں کیلئے بھی خوشخبری تھی۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔ جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔