Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2018 04:53am

فٹبال ورلڈ کپ 2018: فیصلہ آج ہوگا

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ کے ٹائٹل کا فیصلہ آج ہوگا۔ فرانس اورکروشیا کی ٹیمیں ماسکو میں ایک دوسرے پرجھپٹیں گی۔

ماسکوکے لوزنیکی اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے فرانس اور کروشیا ایری چوٹی کا زور لگائیں گی۔

لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

انیس سو اٹھانوے کی چیمپئن فرانس نے سیمی فائنل میں بیلجیئم کو گھر بھیجا۔

پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے والی کروشیا نے انگلینڈ کے خواب چکنا چورکیے۔

پیرس کے نیوٹن نامی طوطے نے فرانس کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔

Read Comments