Aaj Logo

شائع 16 اگست 2018 01:44pm

کیا ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا؟ افواہ گرم

لاہور: پنجاب میں تحریک انصاف کا راج یا ن لیگ میں بن گیا فارورڈ بلاک؟ اسپیکر کے انتخاب نے سوال اٹھا دیے۔

تحریک انصاف کےنامزد ق لیگ کے چوہدری پرویزالہیٰ201 ووٹ لےکراسپیکرمنتخب ہوگئے۔  ایوان میں 349 ووٹ پول ہوئے، پیپلزپارٹی نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

چوہدری پرویزالہیٰ کوممکنہ ووٹوں کی بنسبت 15ووٹ اضافی ملے، اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوا تھا۔ بظاہرپرویزالہیٰ کو ن لیگی ارکان نےووٹ دیےہیں۔

Read Comments