Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2018 06:53am

چین اور امریکا کے ایک دوسرے پرتجارتی وار جاری

چین اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے پرتجارتی وار جاری ہیں۔ امریکا کی جانب سےدوسوارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر لگایا گیا ٹیرف نافذالعمل ہوگیا۔

ان مصنوعات میں اشیائے خورونوش، مشینری سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ دوسری جانب  چین  نے بھی امریکا کی ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر پانچ سے دس فیصد تک ٹیکس عائد کردیا۔

چینی حکام نے امریکا کے ساتھ باہمی تجارت اور ٹیرف کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان بھی کرے گا۔

Read Comments