Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2018 04:48am

مصباح الحق نے بھی 'یو ٹرن' لے لیا

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے ارادہ تبدیل کردیا۔

مصباح الحق نے پی ایس ایل سیزن فور میں بطور کھلاڑی کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

مصباح الحق نے تین ہفتے قبل سیزن فور میں بطور کھلاڑی  نہ کھیلنے اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے بطور مینٹور منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن اب پی ایس ایل فور کی پلیئر ڈرافٹنگ سے ایک روز قبل فیصلہ تبدیل کردیا۔

مصباح الحق منگل کو ہونے والے پلئرز ڈرافٹس میں بطور پلاٹینم کھلاڑی نیلامی کیلئے دستیاب ہونگے۔

Read Comments