Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2018 04:48am

سات اعشاریہ صفر (7.0) کی شدت کا زلزلہ

الاسکا: امریکا کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے باعث مقامی ایئر پورٹ، یونیورسٹی، متعدد سڑکیں اور پل بند کر دیے گئے، زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز الاسکا کی میونسپلٹی اینکوریج سے 13 کلومیٹرشمال میں تھا۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل اور گیس لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔

Read Comments