Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2019 04:27am

ڈالر کی قدر میں اچانک کمی کی اصل کہانی منظر عام پر

کراچی: گذشتہ رات گوگل پر ایکسچینج ریٹ معلوم کرنے والوں کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب انہوں نے دیکھا کہ ایک ڈالر اچانک 76.25 پاکستانی روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک طرف تو کچھ لوگ واقعی خوش ہوگئے اور حکومت کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابیں ملانے شروع کردئے، تو دوسری جانب کچھ حقیقت پسند لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہو نہ ہو یہ ضرور کوئی غلطی ہے۔

 کیا پاکستان میں ڈالر کی قیمت واقعی 76.25 روپے ہو گئی تھی؟ گوگل سمیت دنیا کے  تمام بڑے سرچ انجنز تو یہی کہہ رہے ہیں مگر کیا یہ واقعی سچ ہے؟

ایسا صرف اور صرف مارننگ اسٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے، جو ایک  معاشی اعداد و شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے کیلئے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

بلوم برگ اور ایکس ای جیسی ایکسچینج ریٹس فراہم کرنے والی سروسز نے بھی اس خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا  ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 138.88 روپے ہے۔

Read Comments