Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2019 11:47am

مفتی عبدالقوی کے ہم شکل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

لاہور: قندیل بلوچ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے مفتی عبدالقوی  پاکستان کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں۔

مفتی عبدالقوی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ تاہم یہ ویڈیو ان کے ہمشکل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کی ایک خاتون کے ساتھ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین میں سے اکثریت کی تعداد نے پہلی نظر میں ہمشکل شخص کو مفتی عبدالقوی ہی سمجھا۔

ویڈیو دیکھ کر آپ بھی پہلی نظر میں دھوکا کھا جائیں گے۔

Read Comments